تخم
ملنگا سے بنی ہوئی ڈرنک استعمال کریں اور تیزی سے اپنا وزن کم کریں اور اضافہ چربی
جو کسی چیزسے جانے کا نام نا لے رہی ہے اس نسخہ سے بھاگ جائیگی ۔ یہ نسخہ آپ کا
وزن گارنٹی کیساتھ کم کرے گا ۔اس نسخہ کیلئے ایک گلاس پانی لینا ہے اس میں ایک چمچ
تخم ملنگا ڈالنا ہے اچھے سے مکس کرکے اس گلا کو ڈھک کر پوری رات کیلئے ایسے ہی
چھوڑ دینا ہے ۔ صبح اٹھیں گے تو تخم ملنگا پھولا ہوا ملے گا ۔ آپ نے اسی گلاس میں
دو چیزیں استعمال کرنی ہیں ایک اسپغول کا چمچ اور دوسری چیز خالص شہد ایک چمچ لینا
ہے یہ دونوں چیزیں ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں اور صبح نہار منہ یہ شربت پی لیں دس
دن عمل کرنا ہے اس کے بعد ہفتے میں دو بار یہ مشروب ضرور پانا ہے ۔ یہ اتنا کمال
کا مشروب ہے اس کے پینے سے آپ کی اضافی چربی تیزی سے کم ہوگی ۔ تخم ملنگا کو اس
حوالے سے دوسری تمام غذائی اجزاء پر فوقیت حاصل ہے کہ اس میں دیگر کی نسبت پروٹین
بے حد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اس میں موجود پروٹین گندم اور چاول میں موجود
پروٹین سے کئی زیادہ ہوتا ہے،
اس
میں ایک اہم جز اسٹرونٹیم پایا جاتا ہے جو پروٹین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا
ہےتخم ملنگا کا دن میں ایک بار استعمال آپ کی روزانہ کی جسمانی ضرورت کے مقابلہ میں
18 فیصد تک کیلشیم مہیا کرتا ہے، کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا
کرتا ہے، اس میں ایک ایسا جز ہے جو کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرنے کے عمل کو تیز
کرتا ہے۔صحت مند ہاضمہ کے لئے بھی تخم ملنگا جادوئی اثر رکھتا ہے اس کا استعمال
نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، تخم ملنگا کے دو
کھانے کے چمچ ہمارے جسم میں 10 گرام تک فائبر مہیا کرتے ہیں جو کہ ہماری روزمرّہ کی
ضرورت کے حساب سے ایک تہائی کام کرتے ہیں اس کے علاوہ تخم ملنگوں کا روزانہ
استعمال پیٹ کی تیزابیت کی صفائی کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ پیٹ کے جملہ امراض سے بھی
محفوظ رہتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین